ہفتہ 31 جنوری 2026 - 13:47
علامہ محمد رمضان توقیر: غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک، شیطان بزرگ سے امن کی توقع کے بجائے یوکرائن،شام، وینزویلا کے ساتھ ہونے والے حشر کے منتظر رہیں!

حوزہ/ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کے امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں اور جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کے امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں اور جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

علامہ محمد رمضان توقیر: غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک، شیطان بزرگ سے امن کی توقع کے بجائے یوکرائن،شام، وینزویلا کے ساتھ ہونے والے حشر کے منتظر رہیں!

انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی سربراہی میں تشکیل پانے والے نام نہاد غزہ پیس آف بورڈ چارٹر کو یکسر مسترد کرتے ہیں؛ اس میں اسرائیل کے مفادات اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی سر عام حمایت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو استعماری اور سامراجی ایجنڈا غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کے بجائے شیطان بزرگ کے شر سے بچنا چاہیے۔اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنی عوام کے احساسات اور جذبات کا لحاظ کرنا چاہیے اور پالیسی مرتب کرکے غزہ پیس بورڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں۔ اسلامی ممالک کی عوام بلا تفریق غزہ پیس آف بورڈ کو قبول نہیں کرتی، بلکہ تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ کا حصہ بننے والے ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور ایران، لبنان، شام اور فلسطین سمیت خطے میں قیام امن کیلیے کلیدی کردار ادا کریں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ سعودیہ، امارات، اردن، ترکیہ اور ایران سمیت اس پلان کا حصّہ نہ بننے والے دیگر ممالک کی طرح جرأت کا مظاہرہ کریں اور اس مذموم سازش سے کنارہ کشی کریں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ پاکستان کے گرین پاسپورٹ پر واضح درج ہے: اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔ بانی پاکستان کے ویژن کی نفی ہے کہ پاکستان کی فوج غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی غیور عوام فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور نہیں چاہتی کہ پاکستان کی فوج غزہ کے مظلوم مسلمان کے خلاف استعمال ہو، بلکہ جتنا ممکن ہو سکے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha